راجستھان میں آج گیارہویں شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جے پور میں اس موقع پر جلوس غوثیہ بھی نکالا گیا۔ یہ جلوس غوثیہ جے پور کے دہلی روڈ علاقے میں واقع مسجد غوثیہ سے روانہ ہوا اور الگ الگ راستوں سے ہوتا ہوا تالا گاؤں پہنچا۔
جلوس میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں اسلامک پرچم لے رکھا تھا۔ وہیں غوثیہ مسجد کے باہر علمائے کرام کی جانب سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی پر روشنی بھی ڈالی گئی۔ تالا گاؤں میں فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ کا دھرنا ختم، ہلاک شدگان کی لاشیں اہل خانہ کے حوالے کرنے کی یقین دہانی
اس موقع پر جلوس کمیٹی کے عہدے داران نے بتایا کہ حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی گیارہوی شریف کے مبارک موقع پر ہر سال جلوس نکالا جاتا ہے۔ لیکن کورونا وبا کی وجہ سے دو برس بعد یہ جلوس نکالا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ کورونا کا قہر کم ہونے کی وجہ سے گائیڈ لائن کے مطابق جلوس غوثیہ نکالا گیا۔