ETV Bharat / state

عازمینِ حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: حاجی نظام الدین

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جو عازمین حج کے مقدس سفر پر جانا چاہتے ہیں، ان کو سعودی حکومت کی جانب سے گائڈ لائن نہیں ملا ہے، جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عازمینِ حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: حاجی نظام الدین
عازمینِ حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: حاجی نظام الدین
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 5:11 PM IST

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سال 2020 میں حکومت نے حج کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہیں امسال سفر حج کو لے لر فی الحال کوئی فیصلہ نہی لیا گیا ہے، نہ ہی کسی طرح کی کوئی گائڈ لائن جاری کی گئی ہے۔

عازمینِ حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: حاجی نظام الدین

ریاست راجستھان میں عموما ہر برس حج کے مقدس سفر پر جانے والوں کا فیصلہ جنوری ماہ میں ہی قرعہ کے ذریعہ ہو جاتا ہے لیکن اس مرتبہ مارچ کا مہینہ طہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کسی طرح کا قرعہ نہیں نکالا گیا ہے۔

اس پورے معاملے پر راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جو عازمین حج کے مقدس سفر پر جانا چاہتے ہیں، ان کو سعودی حکومت کی جانب سے گائڈ لائن نہیں ملا ہے، جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جتنی زیادہ دیر گائڈ لائن جاری کرنے میں ہوگی، عازمینِ حج کو اتنی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: نو محلہ مسجد، جنگ آزادی کی ایک عظیم یادگار

واضح رہے کہ اس مرتبہ جو عازمین حج، حج کے مقدس سفر پر جائیں گے، انہیں کورونا کا ٹیکا لگانا ضروری ہے اور اس مرتبہ راجستان سے حج کے مقدس سفر پر جانے والے حاجیوں کے لیے دارالحکومت جے پور میں واقع ایئرپورٹ سے ایک بھی پرواز نہیں جائے گی، ایسے میں راجستان سے جانے والے عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.