اجمیر: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج اجمیر میں پانچویں ڈویژن کی سطح پر میگا جاب فیئر میں منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ سونپ کر روزگار کی سمت میں حکومت کے عزم کو مزید مضبوطی فراہم کی۔ اجمیر بیاور روڈ کے تاراگڑھ سڑک میں واقع چندروردائی کھیل اسٹیڈیم میں اجمیر ڈویژن کے دو روزہ جاب فیئر کے دوسرے دن مسٹر گہلوت نے منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ فراہم کئے گئے۔تقرری نامےسونپنے کے دوران ہنر، روزگار اور انٹرپرینیوتشپ اوروزیر کھیل اشوک چاندنا،زنچارج وزیر مہندر جیت سنگھ مالویہ اور راجستھان ٹورازم ڈیولمٹ کارپوریشن کے چیئرمیندھرمیندر راٹھوڑ موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اجمیرویژن سے پہلے جے پور، جودھ پور، بیکانیر اور بھرتپور میں اسی طرح کے جاب فیئر کا انعقاد ہو چکا ہے۔ اجمیر میں 21سیکٹر کی ساٹھ سے زائد کمپنیوں نے آٹھ ہزار نوجوانوں کے انٹر یو لینے کے بعد منتخب تقرری خط فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی کے ہاتھوں پانچ گروپ میں پچاس امیدواروں کو تقرری خود دئے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے جاب فیئر کے کیمپ کادورہ بھی کیا۔ دوسری جانب دہلی میں ٹورس پرائمرو نے دہلی پولیس کے ساتھ مل کر اور یووا 2.0 اسکیم کے تحت یوتھ ٹرینرز اور روزگار چاہنے والے دہلی پولیس کے بچوں کے لئے کامیابی کے ساتھ ایک روزگار میلہ کا انعقاد کیا۔ ٹورس پرائمرو جاب ہب ایک سرکردہ روزگار کے حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے اور اس نے 2025 تک ایک ہائبرڈ ماڈل کے ذریعے 250,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں ممکنہ آجروں سے جوڑنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Job Fair By Gujarat Govt گجرات میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملا، مودی
یو این آئی