ETV Bharat / state

Gehlot government On Rajiv Gandhi dreams گہلوت حکومت راجیو گاندھی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مصروف

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دعویٰ کیا کہ راجستھان انفارمیشن ٹکنالوجی اسٹارٹ اپس کے معاملے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس نے ریاست کے منظر نامے کو پوری طرح سے بدل دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں مرکزی حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے بھی کہا ہے کہ راجستھان اسٹارٹ اپس کے معاملے میں آگے بڑھ رہا ہے۔Gehlot government On Rajiv Gandhi dreams

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 13, 2022, 7:31 PM IST

جودھ پور: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دعویٰ کیا کہ راجستھان انفارمیشن ٹکنالوجی اسٹارٹ اپس کے معاملے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس نے ریاست کے منظر نامے کو پوری طرح سے بدل دیا ہے اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے انفارمیشن انقلاب کے خواب پورے ہورہے ہیں۔Gehlot government On Rajiv Gandhi dreams

مسٹر گہلوت نے یہاں صحافیوں سے روزگار میلا ڈیجیفیسٹ-جاب فیئر2022 کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے سے بے روزگار لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، جس نے ریاست کا منظرنامہ پوری طرح بدل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں مرکزی حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے بھی کہا ہے کہ راجستھان اسٹارٹ اپس کے معاملے میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کے معاملے میں پرائیویٹ سیکٹر میں بنگلورو اور حیدرآباد سب سے آگے ہیں، لیکن راجستھان سرکاری سیکٹر میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب کی وجہ سے موبائل ہر کسی کی دسترس میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال پہلے میں نے ایک مطالعاتی مشن چلایا تھا جس میں 600 قسم کی خدمات گاؤں والوں کو فراہم کی گئیں۔ ہر محکمے کی اپنی اپنی ویب سائٹ ہے اور تمام محکمے اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22 سال پہلے میں نے مشن شروع کیا تھا اور جب میں دوسری بار وزیر اعلیٰ بنا تو میں نے آئی ٹی کے لیے ہر محکمے کے لیے تین فیصد بجٹ رکھا تھا، اس کا بہت اچھا اثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بھی بھاماشاہ کیندر بنایا جسے اب ہم استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اس شعبے میں بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔

مسٹرگہلوت نے کہا کہ ڈیجیفیسٹ جاب فیئرسے انجینئرنگ اور آئی ٹی سیکٹر کے بچوں کو موقع ملاہے اور ہر کوئی اس سے مستفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا جے پور ایک ٹیکنو ہب ہے جس میں بھرت پور، کوٹا اور چورو میں ماحولیاتی نظام شروع ہوا ہے۔ پہلے 1700 اسٹارٹ اپس تھے جو اب بڑھ کر 3000 ہو گئے ہیں۔ اس سے 21000 لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ اس جاب فیئر میں 1800 نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Morbi Cable Bridge Collapse گجرات میں پل گرنے کے واقعہ کی جانچ ہونی چاہیے، گہلوت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.