ETV Bharat / state

Ashok Gehlot On BJP Govt ملک میں غریب اور امیر کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے، اشوک گہلوت - مرکزی حکومت کی غلط پالیسی

اشوک گہلوت نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 9:27 AM IST

ادے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے۔اشوک گہلوت آج شام ادے پور میں ڈویژنل سطح کے کانگریس ورکرس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے 200 ایم ایل اے میں سے وہ اپنی ذات کے واحد ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ عوام الناس کی خدمت میں گزارا ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ لوک سبھا میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنا آمرانہ حکمرانی کے مترادف ہے، اشوک گہلوت نے کہا کہ اندرا گاندھی کو بھی اسی طرح لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔ لیکن بعد میں عوام نے انہیں بھاری اکثریت سے اقتدار میں واپس لایا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے ملک کے ترنگے پرچم کی حفاظت کے لئے جنگ لڑی ہے۔ اس کے لیے کانگریس کے لوگوں کو لاٹھیوں سے پیٹا گیا، گولی چلائی گئی اور پھانسی کے تختے پر بھی چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں نے ایک انگلی تک نہیں کٹوائی ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ہندوؤں کی بات کرتے ہیں لیکن اچھوت اور قبائلیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی بات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم ہندو نہیں ہیں۔ بی جے پی والوں کو الیکشن کے وقت ہی ہندو کی بات کیوں یاد آتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot Govt Hikes DA گہلوت نے ریاستی ملازمین کو مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ کا تحفہ دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.