راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونيا نے وزیر اعلی اشوک گہلوت پر شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف احتجاج پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔
ڈاکٹر پونيا نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ پلوامہ کے شہدا کی شہادت کے دن شہدا کے گھر جانے کی بجائے وزیر اعلی نے جے پور کی یادگار شہدا کو شاہین باغ کا درجہ دینے کی کوشش کی ہے۔
![گہلوت نے لوگوں کو گمراہ کیا : پونیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6078071_p.jpg)
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے سی اے اے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ جمعہ دیر شام گہلوت نے جے پور میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف ایم آئی روڈ پر یادگا ر شہدا پر جاری دھرنے پر پہنچ کر لوگوں سے خطاب کیا ۔