ETV Bharat / state

G20 Trade and Investment Meeting جی ٹوئنٹی تجارت اور سرمایہ کاری گروپ کے وزراء کی میٹنگ 24 اور 25 اگست کو جے پور میں ہوگی - جی ٹوئنٹی تجارت سرمایہ کاری اجلاس جئے پور میں

ہندوستان کی جی-20 کی صدارت میں تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارتی میٹنگ 24 اور 25 اگست کو جے پور میں ہوگی۔ جے پور جی-20 ممبران کے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء، مدعو کرنے والوں اور عالمی تنظیموں جیسے عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہان کی میزبانی کرے گا۔ G20 Trade and Investment Working Group meeting in Jaipur on Aug 24-25

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 9:55 PM IST

جے پور: ہندوستان کی جی-20 کی صدارت میں تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارتی میٹنگ 24 اور 25 اگست کو جے پور میں ہوگی۔ جے پور جی-20 ممبران کے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء، مدعو کرنے والوں اور عالمی تنظیموں جیسے عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہان کی میزبانی کرے گا۔ اتوار کو یہاں میڈیا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی تجارت اور صنعت کے سکریٹری سنیل برتھوال نے کہا کہ جی 20 کے رکن ممالک، وزرائے تجارت اور مدعو ممالک کے سیکرٹریوں، علاقائی گروپوں کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود سمیت 300 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ میں بالخصوص امریکہ، برطانیہ، چین، کینیڈا، انڈونیشیا، جاپان، یورپی یونین، جمہوریہ کوریا، ترکی، سعودی عرب، فرانس، بنگلہ دیش، مصر، ہالینڈ، عمان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi in Leh چینی فوجیوں نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، راہل گاندھی
انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام بھی نشر کیا جائے گا، جو عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مسائل پر بامعنی بحث کی منزل طے کرے گا۔ اس کے بعد وزراء عالمی تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تین سیشنوں پر غور و فکر کریں گے، جس میں عالمی ترقی اور خوشحالی کے لیے کثیر الجہتی تجارت، جامع اور لچکدار تجارت اور پیپر لیس تجارت کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.