ETV Bharat / state

پالی: منی ٹرک حادثہ کا شکار، چار افراد ہلاک

اس حادثے میں دو خواتین اور دو بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، ہلاک ہونے والوں میں ایک سالہ معصوم بچی بھی شامل ہے، جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

منی ٹرک حادثہ
منی ٹرک حادثہ
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 12:51 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع پالی کے تھانہ گوڈا اینڈلا علاقے مزدورں سے بھری ایک منی ٹرک حادثہ کا شکار ہوگیا، اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ چھ لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

منی ٹرک حادثہ

اس واقعہ کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال میں داخل کرایا۔

وہیں لاشوں کو بانگڑ اسپتال مورچاری میں رکھا گیا ہے، نیز اس حادثے کی اطلاع میت کے لواحقین کو بھی دے دی گئی ہے۔

معلومات کے مطابق ضلع یہ لوگ ضلع پرتاپ گڑھ کے سادری علاقے کے رہائشی ہیں۔ یہ تمام لوگ دہلی سے ایک منی ٹرک میں سوار ہوئے تھے، سینڈراؤ میں یہ لوگ ٹرک سے اتر کر کسی اور گاڑی سے پرتاپ گڑھ جانے والے تھے، اس دوران منی ٹرک سینڈراؤ سے پہلے کیریوا کے قریب پلٹ گئی۔

اس حادثے میں سوار دو خواتین اور دو بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، ہلاک ہونے والوں میں ایک 1 سالہ معصوم بچی بھی شامل ہے، جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.