ETV Bharat / state

جے پور سلسلہ وار بم دھماکے : چار ملزم قصوروار قرار

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں خصوصی عدالت نے سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں آج چار ملزموں کو قصور وار قرار دیا جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا ۔

جے پور بم دھماکہ معاملے میں چار ملزم قصوروار قرار

author img

By

Published : Dec 18, 2019, 2:31 PM IST

جج اجے کمار شرما نے فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے جن ملزموں کو قصوروار قرار دیا ان میں محمد سیف ، محمد سرور ،سیف الرحمن اور سلمان خان شامل ہیں جبکہ ملزم شہباز حسین کو شبہ کا فائد پہنچاتے ہوئے بری کر دیا ۔

شہباز پر ای میل کرنے کا الزام تھااور وہ دھماکوں کے دوران جے پور میں نہیں تھا ، اس لئے عدالت نے شبہ کا فائدہ پہنچاتے ہوئے بری کر دیا ۔

اس سے قبل سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ قصوروار قرار دیے گے ملزموں کو سزا بعد میں سنائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ 13 مئی 2008 جے پور کے پر کوٹے میں یک بعد دیگرے آٹھ دھماکے کئے گئے جن میں ستر سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور 180 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

اس حملے میں کل 13 ملزم شامل تھے ۔ ان میں سے پانچ ملزمان پر یہ فیصلہ آیا ہے ۔ اس معاملے میں تین ملزم اب تک فرار ہیں جبکہ دو ملزم بٹلہ ہاؤس تصادم میں مارے جا چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.