ETV Bharat / state

بیکانیرکی سابقہ مہارانی کا انتقال - پدما کماری کا انتقال

ریاست راجستھان کی بیکانیر کی سابقہ مہارانی پدما کماری کا کل دیر رات انتقال ہوگیا۔سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔پدما کماری سابقہ مہاراجہ نریندر سنگھ کی اہلیہ تھیں اور ان کی بیٹی سدھی کماری مشرقی بیکانیر سے موجودہ بی جے پی رکن اسمبلی ہیں۔

سابقہ بیکانیر مہارانی پدما کماری کا انتقال

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 12:46 PM IST

بیکانیر کی سابقہ مہارانی پدما کماری کا پیر کے روز ہلدی رام مولچند ہارٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق سابقہ مہارانی کو سینے میں درد کی شکایت ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں ان کی طبعیت مزید خراب ہوگئی اور کچھ دیر کے بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا۔اس دوران رکن اسمبلی سدھی کماری اور ان کی بہن مہیما کماری سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی اسپتال میں موجود تھے۔

سابقہ مہارانی پدما کماری کا خاندان ہماچل پردیش کے چمبا شاہی خاندان سے تھا۔سابقہ مہارانی کی آخری رسومات منگل کے روز کیا جائے گا۔ان کی میت کو بیکانیر کے قدیم جونا گڑھ قلعے میں رکھا گیا ہے۔ بعد میں ان کی آخری رسومات کو دیوی کنڈ ساگر میں ادا کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.