ETV Bharat / state

راجستھان: محمد اظہرالدین کار حادثہ میں بال بال بچے - راجستھان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی کار راجستھان میں حادثہ کا شکار ہوگیا اس دوران وہ بال بال بچ گئے، جبکہ ان کی کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Former India captain Azharuddin narrowly escaped accident
راجستھان: محمد اظہرالدین کار حادثہ میں محفوظ
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 5:07 PM IST

Updated : Dec 30, 2020, 5:28 PM IST

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس پارٹی کے رہنما محمد اظہر الدین کی کار راجستھان کے سوروال میں ایک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ سابق کپتان بال بال بچ گئے۔ جبکہ ان کی کار کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

راجستھان: محمد اظہرالدین کار حادثہ میں بال بال بچے

اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوئی مادھوپور ضلع کے رنتھمبور میں واقع نیشنل پارک جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ یہ حادثہ لالسوٹ کوٹہ ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثہ کے وقت کار میں اظہرالدین کے علاوہ دیگر تین افراد سوار تھے۔

حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے اظہرالدین کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے جبکہ انہیں دوسری کار کے ذریعہ ہوٹل پہنچایا گیا۔

سوروال پولیس کے مطابق اظہرالدین کی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی اور سڑک کنارہ واقع کھیت میں جاگری۔ اس دوران ایک شخص زخمی ہوگیا جس کا قریب میں واقع ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Dec 30, 2020, 5:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.