ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ: پھول چادر فروش حد درجہ پریشان - اجمیر کی خبریں

اجمیر درگاہ میں پھول چادر پیش کرنے پر عائد پابندی سے عقیدت مند اور مقامی دکاندار بے حد پریشان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ درگاہ سے جڑے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو عائد پابندی ہٹانے کے تعلق سے ایک میمورنڈم دیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 7:44 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر مذہبی مقامات پر تبرکات و پھول چادر چڑھانے پر ریاستی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔

راجستھان کی گہلوت حکومت نے کورونا وائرس کے سبب حفاظتی طور پر درگاہ میں پھول چادر پیش کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ایسے میں آٹھ مہینے سے درگاہ کے احاطے میں واقع دکانیں بند ہونے سے ان لوگوں کو روزی روٹی کی دشواری پیش آ رہی ہے۔

درگاہ شریف سے وابستہ عقیدت مندوں نے ضلع کلکٹر کو اس مسئلے میں دخل دے کر تقریباً دو ہزار لوگوں کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پھول چادر فروش حد درجہ پریشان

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں زائرین اپنی منت پوری ہونے پر پھول چادر نہیں پیش کر پا رہے ہیں ایسے میں خادموں کی انجمن سید زادگان کے سابق سیکریٹری سید سرور چشتی نے ریاستی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'درگاہ میں پھول چادر پر پابندی عائد کرنے سے کورونا وائرس وبا سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'ایک طرف شراب کی دکانیں کھلی ہے اور دوسری طرف ملک کے مختلف علاقوں میں انتخابات کے پیش نظر لوگوں کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے تو کیا ان جگہوں پر کورونا وبا کا خطرہ نظر نہیںآ رہا ہے، کیا حکومت صرف مذہبی مقامات پر چادر پھول پیش کرنے سے کورونا کے پھیل جانے سے خوفزدہ ہے، یہ کہاں تک صحیح ہے؟

کورونا وائرس کے سبب درگاہ کے اطراف میں پھول چادروں کی دکانیں گزشتہ آٹھ مہینوں سے بند ہیں ایسے میں ان سب کو اپنی روزی روٹی کو لے کر بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.