ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یوم جہوریہ کے موقع پر متعدد مقامات پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
جے پور کے بڑی چوپڑ علاقے میں ملک کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے پرچم کشائی کی روایت ادا کی گئی، جہاں ایک جانب مشرقی رخ کر کانگریس جماعت کی پرچم کشائی ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کانگریس جماعت کے ریاستی صدر اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی سرپرستی میں کی گئی تو وہیں دوسری جانب شمالی جانب سے بی جے پی کی جانب سے پرچم کشائی ریاستی صدر شتش پونیا اور اسمبلی رکن گلاب چند کٹاریا کی قیادت میں ادا کی گئی۔

اس درمیان دونوں ہی جماعت کے کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عام لوگ بھی موجود رہے اور پروگرام میں قومی ترانہ بھی گایا گیا۔
وہیں اس موقع پر دونوں ہی جماعت کے اعلی عہدیدران کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام بھی عائد کیے گئے۔
اس موقع پر ریاست کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلیٹ نے کہا کہ آج جس طریقے سے ملک کا ماحول ہو رہا ہے، وہ کافی زیادہ افسوس ظاہر کرنے والا ہے۔

موجودہ وقت میں جوڑنے کا کام کرنا چاہیے توڑنے کا کام نہیں کرنا چاہیے، اگر ہم جوڑنے کا کام کریں گے تو جو عوام ہیں وہ اپنے آپ پر فخر محسوس کرے گی کہ 'ہم بھارت کے لوگ ہیں۔
مزید پڑھیں: اجمیر میں نکلی ترنگا ریلی
انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا جو آئین ہیں وہ خطرے میں نظر آرہا ہے۔
وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر شتس پونیا نے کہا کہ جس طریقے سے کانگریس موجودہ وقت میں سیاست کر رہی ہے، اس طریقے سے سیاست نہیں کرنی چاہیے، آج مودی جس طریقے سے کام کر رہے ہیں اس سے کانگریس بوکھلا گئی ہے۔'