ETV Bharat / state

راجستھان میں پانچ سالہ بچی کا ریپ

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 9:51 AM IST

ضلع باراں کے ایک گاؤں میں ایک نوجوان نے شراب کے نشے میں ایک آدیواسی طبقے سے تعلق رکھنے والی پانچ سالہ بچی کا ریپ کر دیا۔

image
image

راجستھان کے ضلع باراں میں ایک پانچ سالہ بچی کو کوٹہ کے جے کے لون اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے پیڈریاٹک انسینٹیو کیئر میں اسے شفٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت انتہائی نازک ہے۔

راجستھان میں پانچ سالہ بچی کا ریپ

بچی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی 11 اگست کی شام کو گاؤں میں ہی کھیل رہی تھی تب ہی گاؤں کے ایک لڑکے نے اسے پکڑ لیا اور ایک جگہ لے جاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

رات ہونے تک جب متاثرہ بچی گھر نہ آئی تو والدین نے تلاش بسیار شروع کی کافی دیر کے بعد قریب کے اسکول میں بچی روتی ہوئی نظر آئی اور اس کی طبیعت بھی کافی خراب ہوچکی تھی۔

اس واقعے کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور بچی کو ضلع باراں کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا اور مزید طبیعت بگڑنے پر اسے کوٹہ کے جے کے لون اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچی کا دو بار آپریشن کیا جائے گا۔

اس معاملے میں ضلع باراں کی شاہ آباد پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.