راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ ہمسایہ ریاستوں ہریانہ، پنجاب اور دہلی جہاں پر کورونا کے مریض زیادہ ہیں اور جانچ کی تعداد انتہائی کم ہے اسے دیکھتے ہوئے راجستھان میں ان ریاستوں کے پانچ ہزار نمونے جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 مارچ تک ریاست میں کورونا جانچ کی سہولت تک نہیں تھی۔ لیکن وزیر اعلی اشوک گہلوت کی سربراہی میں آج محکمہ نے 25 ہزار 250 ٹیسٹ روزانہ کرنے کی گنجائش تیار کی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہدف 40 ہزار تک پہنچ جائے گا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ریاست میں روزانہ 13 سے 14 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ ریاست کے 17 اضلاع میں جانچ سہولت تیار کرلی گئی ہے۔ جلد ہی ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا سے متعلق جانچ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ریاست میں بھی روزانہ مثبت کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیکن ریاست میں مثبت سے منفی کی تعداد 75 فیصد سے زیادہ ہے۔ کرونا ریکوری میں راجستھان ملک بھر میں نمبر ایک پر ہے۔ صرف یہی نہیں ریاست میں کورونا کی اموات کی شرح بھی 2.28 فیصد ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ حکومت نے ہوم کوارنٹین سے لے کر آئسولیشن وارڈ، ہسپتال، کووڈ کیئر سینٹر سمیت تمام پہلو پر کام کر کورونا سے بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں 7.25 لاکھ افراد گھریلو قرنطینہ میں تھے اور 34 ہزار افراد ہسپتال قرنطینہ میں تھے جبکہ اب صرف 1.25 لاکھ افراد گھریلو قرنطینہ میں ہیں اور تقریبا 4 ہزار افراد ہسپتال قرنطینہ میں ہیں۔
میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے کورونا ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر روہیتاش کمار کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ کورونا واریئرس ڈاکٹر روہیتاش کمار یکم مئی کو کووڈ ڈیوٹی کے دوران ایک سڑک حادثے میں فوت ہوگئے تھے۔ وہ بھرت پور کے سی ایس سی میں ملازم تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے کورونا واریئرس کے لیے 25 کروڑ روپے رکھے ہیں۔ انسان کی زندگی کا کوئی مول نہیں ہوتا ہے، لیکن خاندان کو ترغیبی پیسوں سے بہت تعاون ملتا ہے۔ وزیر صحت نے دستاویزات جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کے والد سگرگ سنگھ کو سونپ دی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا واریئرس ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت پہلی بار 50 لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے۔