جے پور: ریاست راجستھان کے حاجیوں کی پہلی فلائٹ گذشتہ دیر شب کو دہلی ایئر پورٹ پہنچی، اس فلائٹ میں راجستھان کے 408 حجاج شامل تھے۔ وہیں حجاج کرام کی راجستھان حج کمیٹی کے ممبران، عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے انہیں حج کی ادائیگی اور مقدس سفر کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دی۔
راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی نے بتایا کہ جو حجاج حج کے مقدس سفر پر گئے تھے۔ ان کے واپس لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ راجستھان کے حاجیوں کی آخری فلائٹ 28 جولائی کو دہلی پہنچے گی۔ حجاج دہلی پہنچنے کے بعد وہاں سے اپنے اپنے گھروں کے لیے روانہ ہوئے۔ حاجیوں نے بتایا کہ انہوں نے ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کی۔
یہ بھی پڑھیں:
NEET Exam in Kota: باحجاب طالبات کو نیٹ امتحان دینے سے روکنے کی کوشش