ETV Bharat / state

Fired Over Minor Dispute: معمولی سے بات پر فائرنگ، پولیس کو ملزم کی تلاش - معمولی تنازعہ پر فائرنگ

اجمیر کے آدرش نگر کے رہنے والے یشوردھن شیلی اور سریش شیلی نے بتایا کہ ایک دن پہلے ان کے سسرال کے محلے میں کار پر پڑنے والے کھروچ کے نشان کو لے کردو نوجوانوں میں تنازعہ ہوگیا اور یہ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ فریقین باہم دست و گریباں ہوگئے۔ بعد میں اس معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے کیس درج کیا۔ Firing Due to Scratch Marks on the Car

فائرنگ
فائرنگ
author img

By

Published : May 16, 2022, 12:59 PM IST

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں اجمیر روڈ ویز بس اسٹینڈ کے باہر گزشتہ شب معمولی سے بات پر دو نوجوان باہم دست و گریباں ہوگئے، جس میں ایک نوجوان نے اپنے مدمقابل پر فائرنگ کردی، جس کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی، فائرنگ کے بعد دونوں وہاں سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع پولیس اسٹیشن میں دی گئی، جس کے بعد تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اے ایس پی وکاس ساگوان اور سی او نارتھ چھوی شرما بھی موقع پر پہنچ گئے اور مذکورہ معاملہ کی تحقیقات میں مصروف ہوگئے۔ Firing Due to Scratch Marks on the Car

فائرنگ

ادھر آدرش نگر کے رہنے والے یشوردھن شیلی اور سریش شیلی نے بتایا کہ ایک دن پہلے ان کے سسرال کے محلے کی کار پر کھروچ کو لے کر دو نوجوانوں میں تنازعہ ہوگیا اور یہ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ فریقین باہم دست و گریباں ہوگئے۔ بعد میں اس معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے کیس درج کیا۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ فائی ساگر روڈ کے رہنے والے سونو یادو اور بٹو یادو نے متاثرہ کو رات کے وقت بس اسٹینڈ پر بلایا تاکہ معاملہ کا تصفیہ کیا جا سکے۔ متاثرہ کے مذکورہ مقام پر پہنچنے کے بعد سونو اور بٹو نے اس پر دو راؤنڈ فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ حالانکہ اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا واقعی گولی چلائی گئی تھی یا نہیں۔ پولیس نے رپورٹ کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.