بھرت پور: بھرت پور کے ڈگ میں کھوہ تھانہ علاقہ کے دھماری گاؤں میں نئے سال کے پہلے ہی دن ایک ہی خاندان کے لوگوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچے کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچے کے لیے لڑنے والے دونوں خاندانوں کی غیر انسانی حدیں اس وقت پار ہوتی نظر آئیں جب ان کے اپنے ہی خاندان کا بچہ زخمی ہو کر زمین پر گر کر تڑپتا رہا لیکن پھر بھی دونوں خاندانوں کا جھگڑا جاری رہا۔ گاؤں والے بچے کو ڈگ اسپتال پہنچایا۔Firing Incident In Bharatpur
واقعہ کے بعد ڈگ پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر صورتحال کی جانکاری حاصل کی اور گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جھگڑا کرنے والے پپو اور گیان سنگھ میں چچا۔ تاؤ کے تعلقات ہیں۔ پپو کے گھر میں گزشتہ 31 مئی کو چوری ہوگئی تھی۔ گیان سنگھ کے خاندان پر چوری کا الزام لگایا تھا۔ تب سے دونوں کے درمیان دشمنی تھی۔ اتوار کو اسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا، غصے میں آکر گیان سنگھ کے کنبہ کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Firozabad Firing Viral Video فیروزآباد میں فائرنگ کے الزام میں پانچ گرفتار
Three Brothers Killed in Bharatpur بھرت پور میں معمولی تنازع پر فائرنگ، تین بھائیوں کی موت
Bhilwara killing بھیلواڑہ میں دو مسلم نوجوانوں پر فائرنگ، ایک کی موت
یواین آئی