راجستھان کے اجمیر شہر کے مصروف ترین بڑھاؤ علاقے میں لاک ڈاؤن کے تحت دیئے گئے وقت کے مطابق مارکیٹ بند ہونے سے پہلے ہی ایک دوکان میں آگ لگ گئی۔ الیکٹرانکس کی دوکان میں لگی آگ کے شعلوں نے قریب کی دو دکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر آٹھ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور فائر فائٹرز نے بمشکل آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے خوفناک واقعے کی وجہ سے شہر میں کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا، لیکن شہر میں بازار بند ہونے کا وقت تھا اور تقریباً دکانیں بند ہو چکی تھیں ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔
دوکاندار کے مطابق آگ لگنے سے دکان میں رکھا کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
مزید پڑھیں:
Shaharyar birth anniversary: معروف شاعر و ادیب شہریار کے یوم پیدائش پر خصوصی پیشکش
خوش قسمتی کی بات یہ تھی کہ حادثے کے وقت مارکیٹ میں کوئی بھیڑ نہیں تھی، ورنہ جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا۔ آگ سے الیکٹرانکس کی دکان کے علاوہ دو دیگر دکانوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔