راجستھان: دارالحکومت جے پور کے برہم پوری تھانہ علاقے میں صبح 5 بجے ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے دوپہر تک محنت کی اور بارہ بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اس آتشزدگی وجہ سے علاقے کے لوگوں کا کافی زیادہ نقصان ہوا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ جس فیکٹری میں آگ لگی تھی وہ غیر قانونی طریقے سے چل رہی تھی، جس کو لے کر مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور پولیس کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا ہے، اس پورے معاملے سے متعلق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جس طرح سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا ہے اس کے مدنظر ہم حکومت اور انتظامیہ سے یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اس جانب توجہ دی جائے اور جو لوگ غیر قانونی طریقے سے فیکٹری چلا رہے تھے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، وہیں لوگوں نے انتظامیہ سے مالی مدد کا بھی مطالبہ کیا۔ Fire in Chemical Factory
یہ بھی پڑھیں: Fire Breaks Out in Jaipur: جے پور میں آتشزدگی کا واقعہ، فائر بریگیڈ پر تاخیر کا الزام