ETV Bharat / state

اجمیر بلدیاتی انتخاب: ایک ووٹ سے ہارنے والے امیدوار نے کونسلر پر کیا مقدمہ - آدرش نگر تھانہ انچارج ہیم راج چودھری

اجمیر میونسپل کارپوریشن الیکشن میں کانگریس کے ایک ہارے ہوئے امیدوار نے ایک ووٹ سے جیتنے والے اپنے حریف بی جے پی کے کونسلر پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

fir against Counselor in ajmer
اجمیر میونسپل کارپوریشن الیکشن: کونسلر پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 3:03 PM IST

اجمیر کے آدرش نگر تھانہ انچارج ہیم راج چودھری نے بتایا کہ وارڈ نمبر 66 سے جیتنے والے کونسلر نیرج جین پر ہارے ہوئے کانگریس امیدوار گنیش چوہان نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

چودھری نے بتایا کہ معاملے میں جانچ کی جارہی ہے۔ میونسپل الیکشن کے نتائج کے اعلان میں بی جے پی کے نیرج جین ایک ووٹ سے جیت تھے لیکن انہیں تصدیق نامہ دینے میں ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگنے پر انہوں نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔

اس دوران رکن اسمبلی واسودیو دیونانی، انیتا بھدیل وغیرہ بھی الیکشن افسر کے پاس پہنچ گئے۔ اس دوران دھکہ مکی ہوئی۔

ہارے ہوئے امیدوار گنیش چوہان نے نیرج جین پر الزام لگایا ہے کہ الیکشن کےنتیجوں کا اعلان ہونے کے بعد جب وہ اعتراض کا خط ریٹرننگ افسر کو دے رہے تھے اس وقت قریب 20-25 لوگوں نے ان کے ساتھ دھکہ مکی کی اور جین نے ان کی درخواست کو پھاڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.