راجستھان کے اجمیر میں واقع ناگیلاؤ گاؤں میں ایک خاتون نے کورونا ویکسینیشن ٹیم کو اس وقت خوفزدہ کیا جب ٹیم ویکسینیشن کے لیے پہنچی تھی، خاتون نے ٹیم کو سانپ دکھاکر بھگانے کی کوشش کی۔ دراصل خاتون سانپ پکڑنے والی سپیرن ہے اور ویکسین لگانے کے لیے تیار نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ خاتون بار بار سانپ دکھا کر ٹیم کو ڈرا رہی تھی اور ٹیم پر سانپ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ لیکن جیسے ہی اس معاملے کی اطلاع ملی گاؤں والے جمع ہوگئے اور انہیں ویکسین لگوانے پر راضی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی کی اجمیر درگاہ پر حاضری
کملا نے کہا کہ اگر ویکسین لگائی گئی تو سانپ سے ڈنک لگوادوں گی، اس کے بعد میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے انہیں گاؤں والوں کی مدد سے سمجھایا اور کافی دیر بعد وہ ویکسین لینے پر راضی ہوگئیں، جس کے بعد وہاں رہنے والے 20 افراد کو ویکسین دی گئی۔
واضح رہے کہ میڈیکل ٹیم ناگیلاؤ گاؤں میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کررہی تھی۔