ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے حسن پورہ علاقے میں آج بدھ کے روز مختلف تنظیموں کی جانب سے مرکزی حکومت کے سات برس مکمل ہونے اور کسان تحریک کے چھ ماہ مکمل ہونے کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔
مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے کو جلایا گیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی گئی ۔وہیں یہ تمام احتجاجی مظاہرہ سماجی دوری کے ساتھ کیا گیا۔
وہیں اس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو کسان زرعی قوانین کو نافذ کیا گیا ہے اس قوانین کو واپس لیا جائے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں حکومت مخالف نعرے لکھی ہوئی تختیاں لے رکھی تھی۔ دوسری جانب حفاظتی نقطہ نظر سے راجستھان پولیس بھی کافی مستعد نظر آئی۔
اس دوران مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو سات سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔ ان برسوں میں حکومت نے کوئی بھی کام صحیح طریقے سے نہیں کیا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ آج کسان تحریک کے 6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں اس لئے کسان یونین کی جانب سے آج کا یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔