جسونت سنگھ کی بہو چترا سنگھ کے جعلی فیس بک پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے لگاتار قابل اعتراض تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ اس سے ان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔
اس پر ان کی جانب سے باڑمیر کے ایس پی کوتحریری طور پر شکایت درج کروائی گئی ہے۔
پولیس نے شکایت پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کھیو سنگھ بھاٹی نے کہا کہ سابق ممبر پارلیمان کی اہلیہ چترا سنگھ کی طرف سے شکایت درج کروائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں فیسک بک کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے، اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔