ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے کہا کہ کسان کا حوصلہ دنوں دن بڑھتا جارہا ہے۔26 جنوری کے بعد یکم فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کا محاصرہ کیا جائے گا، اس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔
یادو نے کہا کہ 'حکومت سرمایہ داروں کے ہاتھ میں بکی ہوئی ہے'۔
ہریانہ سرحد پر لگاتار کسانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، یوگیندر یادو نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں جھکنا ہوگا، حکومت بل میں ترمیم کے لیے تیار ہے، ایسے میں واضح ہوتا ہے کہ بل میں کمی ہے۔
واضح رہے کہ کسان تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے پر اڑی ہوئی ہے، تو حکومت ترمیم کے لیے تیار ہے، 26 جنوری کو کسانوں ٹریکٹر پریڈ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے کسان سڑکوں پر ہیں، لیکن حکومت اپنی بات پر بضد ہوئی ہے، صرف بات چیت کے ذریعے گمراہ کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔
یوگیندر یادو نے کہا کہ طویل عرصے سے سڑکوں پر بیٹھے کسانوں کا صبر اب ٹوٹ رہا ہے، لیکن جن لوگوں نے بیریکیڈنگ توڑی ہے، وہ کسان تنظیم سے نہیں ہے، لگاتار کسان اپنی پر بضد ہیں، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش سمیت ملک بھر سے کسان الور پہنچ رہے ہیں، صبح سے ہی کسانوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ایسے میں صاف ہے کہ یہ آواز اب عام آدمی کی آواز بن گئی ہے۔