ETV Bharat / state

یوم والد: بیٹی کے خواب کے لیے باپ کے خواب قربان - بیڈمنٹن کھلاڑی پری گپتا

گھر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے صبح گھر سے نکل جاتے ہیں اور وہ گھر والوں میں سب سے مضبوط سمجھے جاتے ہیں۔ ہمارے معاشرے نے باپ کی شبیہہ کچھ ایسی ہی تشکیل دی ہے۔ لیکن صرف ایک باپ ہی ہے جو بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنا وجود کھو دیتا ہے۔ یوم والد کے موقع پر جے پور کے باپ اور بیٹی کی یہ کہانی پڑھیں...

Fathers Day Special News Father helped in fulfilling daughter's dreams
یوم والد: والد نے بیٹی کے خواب کے لیے اپنے خواب کو قربان کردیا
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 6:17 PM IST

آج 21 جون کو پوری دنیا میں یوم والد منایا جارہا ہے۔ تمام رشتوں میں باپ بیٹی کی محبت انمول ہے۔ باپ اور بیٹی کے تعلقات میں پیار بے حساب ہے اور اسی طرح بیٹی جو کچھ بھی کہتی ہے باپ اسے دل سے سنتا ہے اور اسے پورا کرنے کے لئے اپنی زندگی وقف کر دیتا ہے۔

یوم والد: والد نے بیٹی کے خواب کے لیے اپنے خواب کو قربان کردیا

اپنے بچوں کو کسی مقام تک پہنچانے کے لیے ایک والد نہ جانے کتنی جد و جہد کرتا ہے۔ ایک والد بنا کسی اظہار کے بچوں کے خواب کو پورا کرتا ہے۔ اس یوم پدر پر ہم آپ کو ایک ایسی کہانی سنانے آئے ہیں جہاں ایک والد نے اپنی بیٹی کے خواب مکمل کرنے کے لیے اپنے خوابوں کی قربانی دے دی۔

یہ کہانی راجستھان کے سابق رنجی کھلاڑی پنکج گپتا کی ہے، جو اپنے دور میں ایک مشہور کھلاڑی رہے ہیں۔ پنکج قومی کھیلنا چاہتے تھے لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر ان کے خواب پورے نہیں ہوسکے۔ ایسی صورتحال میں جب پنکج کی بیٹی پری اس دنیا میں آئی تو انہوں نے اسے قومی کرکٹ کھلاڑی بنانے کا فیصلہ کیا۔

وقت کا پہیہ آگے بڑھا اور جب پری نے اپنے ہوش سنبھالے تو اس نے کرکٹ سے زیادہ بیڈمنٹن میں دلچسپی لینا شروع کردی۔ پی وی سندھو اور سائنا نہوال کو دیکھ کر بڑی ہوئی پری گپتا بیڈ منٹن کھلاڑی بننا چاہتی ہیں۔ یہ بات اس نے اپنے والد کو بتائی۔ ایک لمحے کے لئے بھی پنکج سمجھ نہیں پایا تھا کہ اب کیا کرنا ہے۔ لیکن بیٹی کے خوابوں کے سامنے وہ اپنے خوابوں کو بھول گیا اور پری کو بیڈ منٹن ٹریننگ دلانا شروع کردی۔

اس کے بعد کیا تھا؟ باپ کے سائے تلے پری نے بیڈ منٹن کو قریب سے سیکھا اور سمجھا۔ پری کے سر پر اپنے والد کے ہاتھ کی وجہ سے وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھوتی رہی۔

پری نے نہ صرف اسکول میں بلکہ ریاستی سطح پر بھی چھوٹی عمر میں بڑا مقام حاصل کیا۔ 12 سالہ پری نے کم عمری میں بیڈمنٹن کے بہت سے اعزاز اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اسکول کی سطح پر بلکہ ریاستی سطح پر بھی اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

پری کے والد پنکج گپتا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے تھے، کیونکہ وہ خود بھی اس کھیل سے وابستہ تھے۔ لیکن ان کی بیٹی نے کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ میں نے اپنی بیٹی کا خواب اپنا خواب بنا لیا۔ پنکج کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو بھی جے پوریا کرکٹ اکیڈمی میں بیڈمنٹن کی تربیت دیتے ہیں۔

پری گپتا بھی کہتی ہیں کہ میں نے اپنے والد کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلتا دیکھا ہے لیکن مجھے اس کھیل میں زیادہ لطف نہیں آیا۔ مجھے سائنا نہوال اور پی وی سندھو جیسی بیڈمنٹن کھلاڑی بننا تھا جس میں ان کے والد نے ان کی بہت مدد کی۔ جس کی وجہ سے آج پری ایک ریاستی سطح کی کھلاڑی ہے اور وہ بڑی ہوکر قومی کھیلنا چاہتی ہے۔

آج یوم والد کے موقع پر پری دل سے اپنے والد کا شکریہ ادا کررہی ہے جنہوں نے اس کی زندگی کو حقیقی معنی بخشا۔ پری اور اس کے والد کے درمیان یہ رشتہ بہت قیمتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی۔

ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو یوم والد منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ خصوصی دن 21 جون کو منایا جارہا ہے۔ اس دن ہر بچہ اپنے والد کو اس کی زندگی میں اہمیت کے بارے میں بتاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.