اجمیر:راجستھان کے دھول پور۔ چندر پورہ گاؤں کے جنگل میں انعامی ڈاکو کیشو گرجر گینگ اور پولیس کے درمیان تقریباً پانچ گھنٹے تک انکاؤنٹر ہوا۔ انکاوکٹر کے بعد ہر بار کی طرح اس بار بھی ڈاکو پولیس کو چکمہ دے کر مدھیہ پردیش کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کیشو گرجر گینگ اور پولس ٹیم کے درمیان تصادم میں دونوں طرف سے تقریباً 190 راؤنڈ فائر کئے گئے۔ Encounter Between Police And Dacoits In Dholpur And Chandrapur In Rajasthan
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ صبح کے وقت چندر پورہ گاؤں کے قریب پولیس کو ایک لاکھ 15 ہزار روپے کے انعامی ڈاکو کیشو گرجر کے آنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس پر مختلف تھانوں کی پولیس ٹیم کے ساتھ ڈی ایس ٹی اور خصوصی پولیس ٹیم نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈاکوؤں کو محاصرے کا علم ہو گیا اور ڈاکو کیشو اور اس کے گینگ نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو کیشو گرجر گینگ پر فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں:Jaipur Attempt of kidnapping : طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
پولیس اور ڈاکو گینگ میں تقریباً 4-5 گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی۔ پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ سے گھبرا کر ڈاکو پیچھے ہٹ گئے۔ گھاٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چمبل کو عبور کر کے مدھیہ پردیش کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈاکو کیشو گرجر اور اس کے گروہ جس میں اس کا بھائی شیشرام گرجر، دیگر ساتھی بنٹی پنڈت مورینا اور رامبریج کھوتا بائی شامل تھے، ان کی دریائے چمبل کے کنارے واقع گھنے جنگلات اور گھاٹیوں میں مسلسل تلاش جاری ہے۔ ڈاکو کیشو گرجر راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں مطلوب ہے۔ اس پر 115000 کا انعام ہے۔ ان کے بھائی شیشرام گجر پر 25000 روپے اور ان کے ساتھی بنٹی پنڈت پر 5000 روپے کا انعام ہے۔ Encounter Between Police And Dacoits In Dholpur And Chandrapur In Rajasthan