بھارت میں عالمی وباء کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، کورونا وباء کے درمیان مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کئی نوجوانوں کے روزگار چھین لئے گئے اور ان لوگوں کو گھر پر روانہ کر دیا گیا۔
تو وہیں جو مسلم نوجوان کورونا وباء کی وجہ سے بے روزگار ہوئے ہیں ان کے لیے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کی جانب سے تین روزہ جاب کیمپ لگایا گیا۔
یہ تین روزہ کیمپ دارالحکومت جے پور میں منعقد ہوا ہے اور ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائنز جاری کیے گئے ہیں اس کے مطابق ہی یہاں پر لوگوں کو داخلہ دیا گیا۔
ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنل تنظیم کے ضلعی صدر مقبول علی نقوی نے بتایا کہ روزگار سے جوڑنے کے لیے بیروزگاروں نے آن لائن درخواست کی تھی، اس کے لیے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافرخانہ میں کنٹرول روم بنایا گیا تھا۔ یہاں پر بے روزگاروں نوجوانوں سے آن لائن درخواست لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اجمیر: پروفیسر کی طالبہ سے چھیڑ خانی
اس سلسلے میں نقوی نے بتایا کی ہماری تنظیم ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو نوکری فراہم کی جاسکے تاکہ کورونا وباء کی جہ سے جو درد ان لوگوں کو ملا ہے اس سے وہ باہر نکل سکے اور ایک نئی زندگی آغاز کر سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تین روزہ نوکری کیمپ میں 1500 بے روزگار نوجوانوں نے نوکری کےلیے درخواست دیا ہے اب ہم لوگوں کی کوشش یہی رہے گی کہ ان تمام لوگوں کو جلد سے جلد نوکری مہیا کروائی جا سکے۔'