الور:راجستھان میں آج اولڈ پنشن اسکیم ایمپلائز فیڈریشن کی ضلع یونٹ نے الور میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا پتلا جلایا اور مطالبہ کیا کہ نئی پنشن کی جمع شدہ رقم کو ریاستی حکومت کو منتقل کیا جائے تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔Employees Protest Against Central Government Over Discontinue Of Old Pension
فیڈریشن کے ضلعی صدر جے دراتھ یادو نے کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے یکم اپریل 2022 سے نئی پنشن اسکیم کو ختم کرکے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا تھا، جس کی وجہ سے ملازمین میں کافی جوش و خروش تھا۔ اس سے قبل ملازمین پرانی پنشن اسکیم کے نفاذ کے مطالبے پر مسلسل احتجاج کررہے تھے۔ اس پر راجستھان حکومت نے ہمدردانہ فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کے مفاد میں ایک بڑا قدم اٹھایا، لیکن نئی پنشن کا جمع پیسہ مرکزی حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے تقریباً 39,000 کروڑ روپے راجستھان ملازمین کے مرکزی حکومت کے پاس جمع ہیں۔ یہ رقم پی ایف آر ڈے اے میں جمع ہے۔
ریاستی حکومت مسلسل اس رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن ماضی میں مرکزی وزیر خزانہ سیتا رمن نے اس رقم کو دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ملازمین میں کافی غصہ ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو الور سمیت پوری ریاست میں مرکزی وزیر خزانہ کا پتلا جلایا گیا اور اس رقم کو راجستھان حکومت کے کھاتے میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:BJP Protest اجمیر میں بی جے پی کا راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مرکزی حکومت نے من مانا رویہ اپنایا تو اس سے بڑی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام محکموں کے ملازمین اس پنشن اسکیم سے متاثر ہوئے ہیں۔Employees Protest Against Central Government Over Discontinue Of Old Pension
یواین آئی