ریاست راجستھان کے 49 کونسلروں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد اب ان کا چیئرمین کون بنے گا؟ اس کے لیے آج انتخاب ہوگا۔ شام کو تصویر ایک دم صاف ہو جائے گی کہ کس پارٹی کا امیدوار چیئرمین منتخب ہوا ہے۔
بتا دیں کہ ان بلدیہ انتخابات میں جن امیدواروں نے فتح حاصل کی ہیں ان میں زیادہ تر کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہیں ان میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس لیے بی جے پی ان امیدواروں کو لے کر اپنا بانڈ بنانا چاہے گی۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر جگہوں پر کنگری پارٹی کا امیدوار ہی چیئرمین بنے گا۔
چیئرمین کے انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 نومبر تھی۔ جس کے بعد نامزدگی واپس بھی لے سکتے تھے۔ آج یعنی 26 نومبر کو ان انتخابات میں جیتے ہوئے امیدوار اپنا چیئرمین منتخب کریں گے۔ شام کو چار بجے کے بعد یہ تصویر صاف ہو جائے گی کہ کہاں کہاں پر کون کون چیئرمین بنا ہے۔