راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جیوتی نگر میں راجستھان وقف بورڈ کے Rajasthan Waqf Board ارکان کی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں وقف بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائیگا۔
بتایا جارہا ہے بورڈ کے نو ارکان کی موجودگی میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا جائے گا۔ اگر ایک سے زیادہ پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے تو ووٹ کے ذریعہ ہی چیئرمین کا انتخاب عمل میں آئیگا۔
مزید پڑھیں:Election of Rajasthan Waqf Board Chairman: راجستھان وقف بورڈ چیئرمین کا 17 جنوری کو انتخاب
راجستھان وقف بورڈ کے ارکان: Rajasthan Waqf Board Members
راجستھان وقف بورڈ دفتر میں کوٹہ سے رکن پارلیمان عاشق علی ٹاک، کوٹہ کے رکن اسمبلی رفیق خان، بار کونسل کوٹہ سے شاہد علی، متولی کوٹہ سے یوسف اور شبیر احمد۔ شیعہ عالم دین کے طور پر رانا زیدی، سنی عالم دین کے طور پر ریشمہ اور اے ایس افسر کے طور پر اسلم شیر خان بورڈ کے موجودہ ارکان ہیں۔