ETV Bharat / state

Eid ul Adha Celebrates in Ajmer: درگاہ اجمیر شریف میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی

author img

By

Published : Jul 10, 2022, 1:47 PM IST

عالمی شہرت یافتہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے احاطے میں واقع شاجہانی مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ اس کے بعد برادران وطن نے بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔ Eid ul Adha Namaz in Ajmer Dargah

Eid ul Adha 2022 Celebration
درگاہ اجمیر شریف میں نماز عیدالاضحیٰ

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ درگاہ اجمیر شریف میں بھی عید کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں ملک بھر سے زائرین حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر مصلیان اور زائرین صبح کے وقت عید کی نماز ادا کرنے کے لیے درگاہ میں حاضر ہوئے اور نماز عیدالاضحیٰ ادا کی۔ درگاہ کمیٹی اور پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تھے۔ Eid ul Adha Prayers in Ajmer Dargah

درگاہ اجمیر شریف میں نماز عیدالاضحیٰ

درگاہ میں شاہجانی مسجد سے عید الاضحی کا خطبہ پڑھا گیا اور قربانی کی فضیلت بیان کی گئی۔ اس موقع پر نمازیوں کی بڑی تعداد اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوئی اور ملک سمیت دنیا بھر میں امن و سکون کی دعائیں مانگی۔ عید الاضحی کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگ بارگاہ خواجہ غریب نواز کے احاطے میں گلے مل کر ایکدوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.