ETV Bharat / state

جے پور: تعلیم و تربیت پروگرام کا انعقاد

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع اندرا گاندھی پنچایتی راج بلڈنگ میں تعلیم و تربیت پروگرام منعقد کیا گیا۔

تعلیم و تربیت پروگرام
تعلیم و تربیت پروگرام
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 12:34 PM IST

Updated : Aug 2, 2021, 1:08 PM IST

تعلیم و تربیت پروگرام میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرنے والے تھے لیکن کسی وجہ سے وہ شریک نہیں ہوسکے۔

تعلیم و تربیت پروگرام

اس پروگرام میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبا و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کے سربراہ مشہور کاروباری ظفر سریش والا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ پورا پروگرام کورونا گائڈ لائن کے مطابق منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

ظفر سریش والا نے مزید کہا کہ' جس طرح کا منظر اس پروگرام میں دیکھا گیا اس کے پیشِ نظر کہا جاسکتا ہے کہ تعلیم کے تئیں لوگوں میں بیداری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح دیگر مزید پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.