ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ کے ساتھ فوٹو ایڈٹ کرنے پر نوجوان کو جیل - فوٹو ایڈٹ

راہل راٹھی نامی نوجوان نے اپنے دوستوں اور معاشرے میں منفرد پہچان بنانے کے لئے صدر جمہوریہ کے ساتھ اپنا فوٹو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔

Edited a photo and paste with the president, accused arrested in jodhpur
صدر جمہوریہ کے ساتھ فوٹو ایڈٹ کرنے پر نوجوان کو جیل
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 4:10 PM IST

جودھپور کے متھانیا پولیس اسٹیشن کے علاقہ تینوری کے نوجوان کو اعزاز لینے کا نشہ مہنگا پڑگیا۔ نوجوان نے صدر جمہوریہ ایوارڈ پانے کی چاہ میں فرضی طریقے سے کسی اور کا فوٹو ایڈٹ کرکے اپنا فوٹو لگا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔

اس معاملے کے بعد پولیس میں مقدمہ درج ہوا تو پولیس نے نوجوان کو سلاخوں کو پیچھے ڈال دیا۔ پولیس نے آئی ٹی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کر ملزم کو گرفتار کیا۔

Edited a photo and paste with the president, accused arrested in jodhpur
صدر جمہوریہ کے ساتھ فوٹو ایڈٹ کرنے پر نوجوان کو جیل

راہل راٹھی نامی نوجوان نے اپنے دوستوں اور معاشرے میں سرخیاں بنانے کے لئے یہ طریقہ اپنایا، لیکن اس تصویر میں ترمیم نظر آرہی تھی جسے وہ صدر کے ساتھ کھڑے ہوکر اور اعزاز کے ساتھ لے کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ صدر سے اعزاز حاصل کرنے کی جعلی تصویر وائرل کے ساتھ اخباری عنوانات کی سرخی بھی بنی۔

اس نوجوان نے بہت سے ٹی وی چینلز میں اپنے انٹرویو بھی دیے اور بتایا کہ اس نے راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ کو ہیکرز سے بچایا، لیکن وہ نہیں جانتا تھا کہ اس نے جس تصویر میں ترمیم کی اس میں بہت سی غلطیاں تھیں اور اسی غلطیوں نے انہیں سلاخوں میں کھڑا کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نوجوان کا کہنا تھا کہ اسے 8 جولائی کو راشٹرپتی بھون سے کال موصول ہوئی تھی اور 9 جولائی کو اس کو اعزاز حاصل ہوا تھا۔

آخر کار معاملہ متھانیا پولیس اسٹیشن پہنچا اور جب پولیس نے اسے پکڑ کر اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے پورا معاملہ قبول کرلیا۔ اب متھانیا پولیس اسٹیشن نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور کیس سے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے۔

پولیس نے راہل کے خلاف آئی ٹی ایکٹ سمیت دیگر دفعات میں بھی کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ نوجوان کی کورونا تحقیقات کے بعد اسی پولیس کے ذریعے ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.