راجستھان میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیراعلی اشوک گہلوت کے حامی دو کانگریسی لیڈروں کے گھر اور کاروباری اداروں پر انکم ٹیکس محکمے نے آج چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمے کی کارروائی کے دوران مرکزی ریزرو پولیس فورس کی مدد لی گئی۔
ان دونوں رہنماؤں کے علاوہ ریاست میں 22 مقامات پر انکم ٹیکس محکمے کے ذریعے چھاپے مارے گئے۔ یہ مانا جارہا ہے کہ آزاد رکن اسمبلی کی خرید فروخت کے خدشے کے پیش نظر چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں کانگریس کے بہت سے دیگر رہنماؤں کے نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔