ETV Bharat / state

Earthquake in Rajasthan راجستھان کے بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 6:45 AM IST

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، زلزلے کا مرکز راجستھان کے بیکانیر سے 685 کلومیٹر مغرب، زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فی الحال جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

earthquake tremors felt  in bikaner
earthquake tremors felt in bikaner

بیکانیر: راجستھان کے بیکانیر ضلع میں منگل کی رات 11:36 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ جانکاری کے مطابق آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، زلزلے کا مرکز بیکانیر سے 685 کلومیٹر مغرب میں، زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فی الحال زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح ہریانہ کے جھجر ضلع میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 2.5 تھی اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ گذشتہ ماہ 28 مئی کو دہلی سے لے کر جموں و کشمیر تک کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کا مرکز افغانستان بتایا گیا اور ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ناپی گئی۔

مزید پڑھیں: زلزلے سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کی اپیل

قابل ذکر ہے کہ زلزلے زمین کے اندر پلیٹوں کے ٹکرانے کی وجہ سے آتے ہیں۔ زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی مقام پر آپس میں ٹکرا جاتی ہیں تو وہاں ایک فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مڑ جاتے ہیں۔ سطح کے کونوں کے مڑنے کی وجہ سے وہاں دباؤ بنتا ہے اور پلیٹیں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان پلیٹوں کے ٹوٹنے سے اندر کی توانائی باہر آنے کا راستہ تلاش کرتی ہے جس کی وجہ سے زمین ہلتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.