ضلع ڈونگرپور کے سابلا تھانہ علاقے کے تالورا گاؤں میں ایک خاتون نے کھیت میں کچڑا جلانے کے لیے آگ لگائی تھی، لیکن اچانک اس آگ کی زد میں آنے سے وہ خود جھلس گئی ، جس سے وہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اطلاع کے مطابق ضلع کے سابلا تھانہ علاقے کے تالور گاؤں میں ہیر پاٹی دار جمعرات کے روز اپنے کھیت میں جھاڑیاں صفائی کرنے کے لیے گئی تھی۔اس کے بعد خاتون نے سکھی جھاڑیوں میں آگ لگا دی، لیکن تیز ہوا کی وجہ سے آگ بڑھ گئی اور خاتون اس آگ بجھانے کی کوشش کررہی تھی۔
لیکن اس دوران خاتون اس آگ کی چپیٹ میں آگئی، جس کی وجہ سے وہ شدید جھلس گئی۔جہاں ان کی موقع پر ہی دردناک موت واقع ہوگئی۔
کھیت میں آگ کو دیکھتے ہوئے گاؤں کے لوگ آگ بجھانے کے لیے پہنچے، تب ہی انہوں نے اس حادثے کی اطلاع سابلا تھانہ علاقے کے انچارج راجیندر سنگھ کو دی۔جس کے بعد وہ جائے وقوع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا۔
حادثے کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ ہیر کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور ہیر کے شوہر تاجینگ کی موت سات سال قبل بیماری کی وجہ سے ہوگئی تھی ۔
ہیر کا بارہ سالہ بیٹا راج پٹیدار ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے اور اب وہ صرف اپنے 75 سالہ دادی کے ساتھ سہارے ہے۔