ETV Bharat / state

Dua Programme at Ajmer Dargah اجمیر درگاہ میں ماہانہ چھٹی شریف کے موقع پر اجتماعی کا اہتمام - چھٹی شریف کے موقع پراجتماعی کا اہتمام

اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں آج ماہانہ چھٹی کی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔

اجمیر درگاہ میں ماہانہ چھٹی شریف کے موقع پراجتماعی کا اہتمام

author img

By

Published : May 29, 2023, 2:43 PM IST

Updated : May 29, 2023, 3:01 PM IST

اجمیر درگاہ میں ماہانہ چھٹی شریف کے موقع پراجتماعی کا اہتمام

اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع عالمی شہورت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں ماہانہ چھٹی شریف کی اجتماعی دعا کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ درگاہ کے خادموں کی کمیٹی کی جانب سے چشتیہ سلسلے کا شجرہ بھی پڑھا گیا۔ چھٹی شریف کی محفل میں صوفیانہ محفل کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چھٹی شریف کی فاتحہ میں عقیدت مندوں کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز کے آستانہ شریف پر چادر پھول پیش کیے گئے۔ یہاں اجتماعی دعا کا اہتمام صبح نو بجے کیا گیا تھا جس میں تقریبا ایک لاکھ کے قریب زائرین نے شرکت کی۔ اس موقعے پر درگاہ میں نذر نیاز کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ چھٹی شریف کے موقعے پر درگاہ حدود میں عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آیا۔ درگاہ کی شاہجہانی مسجد، اکبری مسجد اور دیگر مقامات پر زائرین خواجہ عقیدت مندوں نے کھڑے ہو کر نذر و نیاز کا تحفہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Hindu Muslim Unity Conference in Ajmer اجمیر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کی قومی کانفرنس

واضح رہے کہ جو عقیدت مند حضرت خواجہ صاحب کے سالانہ عرس کی 6 رجب المرجب کو شامل نہیں ہو پاتے ہیں وہ اسلامک مہینے کی ہر 6 تاریخ کو چھٹی شریف میں شرکت کرتے ہیں اور خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں اپنی دعائیں پیش کرتے ہیں۔ اس موقعے پر سماجی تنظیم غریب نواز سیوا سمیتی کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Last Updated : May 29, 2023, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.