ETV Bharat / state

Ajmer Sharif وزیر اعظم نریندرمودی کی تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں - وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن

اجمیر شریف کی درگاہ کی شاہزانی مسجد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پران کی تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ان کی تندرستی اور سلامتی کی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا

وزیر اعظم نریندرمودی کی تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 5:10 PM IST

وزیر اعظم نریندرمودی کی تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں

اجمیر:بی جے پی اقلیتی مورچہ صوفی سمواد مہا ابھیان کے تحت مورچہ سٹی ڈسٹرکٹ اجمیر کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ پر چادر چڑھا کر دعا کی گئی۔ جہاں درگاہ کی شاہزانی مسجد میں مودی کی صحت تندرستی اور سلامتی کی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں راجستھان مدرسہ بورڈ کے سابق رکن اور صوفی سمواد ابھیان کے قومی شریک انچارج سید افشاں چشتی اور اقلیتی مورچہ سٹی ضلع صدر شفیق خان کی قیادت میں مورچہ کے کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صحت، درازی عمر اور ملک ہندوستان میں امن و بھائی چارے کے لیے دعا کی۔

درگاہ پر اس دعا کا اہتمام بی جے پی کے درگاہی مجاور سید افشان احمد چشتی نے کیا تھا, جس میں مودی خاندان کے درگاہی مجاور حاجی سید مقدّس معینی بھی موجود تھے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے کارکن ایک جلوس کی شکل میں چادر لے کر درگاہ پہنچے تھے۔ جہاں شاہ جانی مسجد میں خصوصی دعا کی گئی۔ خواجہ صاحب کی مزار اقدس پر چادر چڑھانے کے بعد مورچہ کے کارکنان نے غریبوں اور ضرورت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛Karnataka Deputy CM کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضردی

اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر شفیق خان، جنرل سکریٹری سید صادق علی، نائب صدر سید معراج چشتی، سردار تیج پال سنگھ، زین العابدین گھوسی، شہزاد خان، عظمت اللہ، امان خان، عمران خان وغیرہ کارکنان موجود تھے۔ سید صادق علی چشتی اور سید معراج چشتی نے خواجہ صاحب کے دربار میں بی جے پی کارکنان کو زیارت کروائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.