ETV Bharat / state

Chandrayaan 3 Landing چاندریان تھری کیلئے اجمیر درگاہ سمیت ملک بھر میں دعاؤں اور پوجا پاٹ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 11:20 AM IST

Updated : Aug 23, 2023, 1:01 PM IST

اجمیر شریف کی درگاہ پر خلائی مشن چندریان 3 کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ درگاہ کے خادمین اور زائرین چندریان 3 کی چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کے لیے خصوصی دعا کی۔ Dua for Successful Landing of Chandrayaan 3 at Ajmer Dargah

مشن چاندریان کی کامیاب لینڈنگ کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پردعائیں

اجمیر: ملک کی تمام ریاستوں کی عبادت گاہوں اور زیارت گاہوں کی طرح راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر بھی مشن چاندریان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اہل وطن کو امید ہے کہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ پر پڑھی جانے والی دعائیں کبھی خالی نہیں جائیں گی۔ اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید افساں احمد چشتی نے کہا کہ آج کا دن بھارت کے لیے فخر اور جشن کا دن ہے۔ اسرو کے سائنسدانوں کی محنت کی وجہ سے آج ہمارا ملک دنیا میں سپر اسپیس پاور بننے جا رہا ہے۔ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز کی شاہ جانی مسجد میں اہل وطن نے خادم سید افشاں چشتی کی امامت میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Chandrayaan 3 آج دنیا کی نظریں چندریان تھری پر، بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ میں کامیاب ہوگا!

اجمیر شریف درگاہ کے خادم حاجی سید اقبال احمد چشتی نے کہا کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں زائرین نے چادر چڑھائی اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔ اس مشن کی کامیابی کے بعد ہمارا ملک پوری دنیا میں اپنی اسپیس صلاحیت کا لوہا منوائے گا۔ غور طلب ہے کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں ہمیشہ ملک کی ترقی کے لیے دعا کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنیتا ولیمز کے لیے بھی 2007 میں اسپیس سے زمین پر اترنے کے لیے خصوصی دعا کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ آج شام 6:04 بجے اسرو کے اہم خلائی مشن چندریان تھری کی چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ طے ہے جس کی کامیابی کے لیے ملک سمیت دنیا بھر میں مندروں اور گھاٹوں پر پوجا اور ہون کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وہیں مساجد، زیارت گاہوں اور گرجاگھروں میں بھی اس قمری مشن کی کامیابی کے لیے دعاؤں اور عبادت کا اہتمام کیا گیا۔ اسی درمیان لکھنؤ کے اسلامک سینٹر آف انڈیا میں بھی مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی امامت میں چندریان تھری کی کامیاب لینڈنگ کیلئے نماز کا اہتمام کیا گیا۔

Last Updated : Aug 23, 2023, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.