راجستھان کے بیشتر علاقوں میں عوام بے صبری سے باران رحمت کے نزول کے لیے انتظار کررہے ہیں۔
ضلع اجمیر کو بیسلپور ڈیم سے ہی پانی فراہم کیا جاتا ہے جہاں اب صرف ڈیڑھ مہینے تک کے لیے ہی پانی بچا ہوا ہے شہر کی عوام نے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں باران رحمت کے لیے دعا مانگی۔ اجمیر شریف درگاہ کی شاہجہانی مسجد میں اس دعا میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آئے زائرین نے بھی شرکت کی۔