راجستھان میں برسات کا موسم شروع ہونے والا ہے، گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی حالات خراب نہی ہو اسلیے جے پور مینشپل کارپوریشن کی جانب سے برسات سے نمٹنے کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔
اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جے پور کے جو نالے گزشتہ کئی برسوں سے صاف نہیں ہوئے تھے ان کی صفائی کی جا رہی ہے، ایسا ہی ایک نالہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں موجود ہے، اس نالے کی صفائی گزشتہ 20 برسوں میں نہیں ہوئی تھی، لیکن اس مرتبہ بڑی شدت کے ساتھ موینسپل کارپوریشن کے ملازم یہاں پر صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
امید یہ کی جا رہی ہے کہ اس نالے کی صفائی ہونے کی وجہ سے گزشتہ برس جو بدتر حالات نظر آئے تھے وہ حالات اس برس یہاں نظر نہیں آئیں گے۔
اس پورے معاملے کے حوالے سے علاقے کے پارشد نمائندے اختر حسین کا کہنا ہے اب نالے کی صفائی ہونے سے عوام کی جو پریشانی تھی وہ کم ہو جائیگی، انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی ہونے کی وجہ سے اب برسات کے موسم میں جو پانی سڑکوں پر آ جایا کرتا تھا وہ اب جما نہیں ہوگا اور عوام کو کافی راحت بھی ملے گی۔