اجمیر: قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں National Commission for Minority Educational Institutions Member کے رکن ڈاکٹر شاہد اختر نے عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ جہاں انہوں نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں ملک میں امن کے لیے دعا کی۔ Dr Shahid Akhtar Visits Ajmer Dargah
زیارت کے بعد اختر نے میڈیا کو بتایا کہ مودی حکومت اقلیتوں کی تعلیم Minority Education اور ترقی کے لیے بہت سی اسکیمیں لے کر آئی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کام کیا جا رہا ہے کہ ہر کسی کو اس کا فائدہ ملے۔ وہیں ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اختر نے کہا کہ صرف خواجہ صاحب کا مشن یعنی تصوف ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا واحد راستہ ہے۔ Dr Shahid Akhtar On Minority Education
یہ بھی پڑھیں: ایل جی کے مشیر فاروق خان نے سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ پر حاضری دی
انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ صوفی خانقاہوں کے ذریعے نفرت انگیز صورتحال کو امن اور خوشحالی میں بدلا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے راجستھان اور اجمیر کے لوگوں سے ملاقات کی اور مودی حکومت کی اقلیتی اسکیموں کے ذریعے ان کے مسائل کو بہتر بنانے کی بات کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد اختر کو خواجہ صاحب کے دربار میں زیارت خادم سید افشاں احمد چشتی نے کرائی اور دستار بندی کے بعد تبرک پیش کیا۔Dr Shahid Akhtar Visits Ajmer Dargah