ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل خان نے ملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا - وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے متھرا جیل سے رہا ہونے کے بعد ڈاکٹر کفیل خان اور ان کے اہل خانہ دارالحکومت جے پور میں قیام پذیر ہیں، جہاں کانگریس کی سینیئر رہنما پرینکا گاندھی کی جانب سے کفیل خان کو مکمل سکیورٹی کا یقین دلایا گیا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان
ڈاکٹر کفیل خان
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:49 AM IST

Updated : Sep 5, 2020, 1:21 PM IST

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عدالت کی طرف سے صورتحال واضح ہوگئی ہے، تو میں اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مکتوب روانہ کروں گا کہ اور ان سے گزارش کروں گا کہ میری سابقہ ملازمت پورے وقار کے ساتھ بحال کی جائے تاکہ میں لوگوں کا علاج اور ان کی خدمت کر سکوں۔

ڈاکٹر کفیل خان

انہوں نے کہا کہ مجھے اتر پردیش پولیس پر اعتماد نہیں ہے، وہاں کے پولیس اہلکار کہتے ہیں کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ملتے ہیں۔ ڈاکٹر کفیل خان نے خود کو اترپردیش حکومت کے لئے خطرہ بھی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان

انہوں نے بتایا کہ جے پور آنے کے بعد وہ بہت زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ راجستھان کے لوگ بالکل مختلف ہیں، انہیں یہاں بہت پیار مل رہا ہے، ڈاکٹر کفیل خان نے اپنی جیل کی زندگی کے بارے میں کہا کہ جیل میں انہیں بہت زیادہ اذیتیں دی گئیں، جسے وہ اپنی زندگی میں دوبار یاد نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بار بار جیل بھیجا گیا، آج بھی میں کھلے طور پر غلط چیزوں کی مخالفت کرتا ہوں اور میں ان تمام لوگوں کا مخلصانہ طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس دوران میری حمایت کی۔

دارالحکومت جے پور آنے کے سوال پر ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے فون پر مجھے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ راجستھان میں محفوظ رہیں گے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.