ETV Bharat / state

خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر گورنر کو میمورنڈم سونپا

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 5:03 PM IST

دیا کماری نے کہا کہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں اور عصمت دری سمیت متعدد مجرمانہ معاملوں میں ریاست پہلے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔

diya kumari
diya kumari

راجستھان کے راجسمند سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ دیا کماری ریاست میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات کی روک تھام اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے گورنر کلراج مشرا کو آج ایک میمورنڈم سونپا۔

محترمہ دیا کماری نے بتایا 'گورنر سے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم دیا گیا ہے اور ان سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت سے بات کرنے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے'۔

انہوں نے کہا 'ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں اور عصمت دری سمیت متعدد مجرمانہ معاملوں میں ریاست پہلے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ ریاست میں جرائم کے واقعات پر جلد لگام لگایا جانا چاہئے'۔

یہ بھی پڑھیے
بحران کے وقت آر اے ایف امید کی پہلی کرن: نائیڈو

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کے بعد ملک بھر میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں، اسی طرز پر اتر پردیش کے علاوہ باقی ریاستوں میں لوگ حکمرانوں سے انصاف کی مانگ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.