اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف کے 811 ویں عرس مبارک کے موقع پر درگاہ اور اس کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کا بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔Divisional Commissioner Conduct Meeting Security Regarding URS In Ajmer Sharif
ڈویژنل کمشنر بی ایل مہرا کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں سیکیورٹی انتظامات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈیویژنل کمشنر بی ایل مہرا نے متعلقہ افسران کو عرس مبارکباد کے دوران تمام تر سیکیورٹی انتظامات 30 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو لے کر ہوم ورک کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔
مزید پڑھیں:Renowned Drummer Sivamani ڈرمر شیومنی اپنی ٹیم کے ساتھ اجمیر شریف پہنچے
ڈیویژنل کمشنر بی ایل مہرا نے کہاکہ ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عرس کے دوران زائر ین کو پختہ سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔اس کے لئے درگاہ اور اس کے اطراف بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔بھیڑ پر گہری نظر رکھی جائے گی،Divisional Commissioner Conduct Meeting Security Regarding URS In Ajmer Sharif