ETV Bharat / state

جے پور میں عرس غریب نوازؒ کی دھوم - ملنگ اور زائرین

یوں تو حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کا تعلق راجستھان کے اجمیر سے ہے، ان کا عرس مبارک اجمیر میں ہوتا ہے، لیکن ان کے عرس کی رونق پوری ریاست میں نظر آتی ہے۔

Dhoom of Urs Gharib Nawaz in Jaipur
جے پور میں عرس غریب نوازؒ کی دھوم
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 10:21 AM IST

اجمیر شریف بھارت میں صوفیا کا مرکز کہا جاتا ہے۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عقیدتمند صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں۔ یہی سبب ہے کہ ان کے عرس کی دھوم صرف اجمیر میں نہیں بلکہ دیگر ریاستوں کے ساتھ بر صغیر کے کچھ ممالک میں بھی دیکھی جاتی ہے۔

جے پور میں عرس غریب نوازؒ کی دھوم

جے پور میں بھی اجمیر عرس کی رونق ان دنوں خوب نظر آرہی ہے۔ دراصل ہر برس عرس میں شریک ہونے والے زائرین راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں الگ الگ مقامات پر قیام کرتے ہیں تو ایک الگ سا ماحول ہوتا ہے۔

جے پور قیام کرنے کے بعد زائرین اجمیر شریف کا رخ کرتے ہیں، اس وجہ سے جے پور میں جو درگاہ اور دیگر مقامات ہیں وہاں پر ایک الگ ہی رونق نظر آتی ہے۔

Dhoom of Urs Gharib Nawaz in Jaipur
جے پور میں عرس غریب نوازؒ کی دھوم

ان دنوں جے پور کی متعدد درگاہوں میں قوالی کی محفلیں نظر آرہی ہیں، لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے، متعدد مقامات پر سبیلوں کا نظم ہے۔

جے پور کے چادر والے علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدین رحمتہ اللہ علیہ ( مولانا صاحب) کی درگاہ کے ذمہ دار سید عزیزالدین ضیائی نے بتایا کہ یہ تو حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا کرم ہے کہ ان کے عرس مبارک کے موقع پر بھارت کی مختلف ریاستوں سے پرچم اجمیر شریف پہنچتا ہے، حاجی پور میں بھی الگ الگ مقامات پر لوگ قیام کرتے ہیں۔

Dhoom of Urs Gharib Nawaz in Jaipur
جے پور میں عرس غریب نوازؒ کی دھوم

انہوں نے مزید بتایا کہ جے پور میں کلکتہ، آسام، دہلی، دیوا شریف، صابر پیا (رورکی) سمیت دیگر مقامات سے ملنگ اور زائرین آتے ہیں۔

مزید پڑھیے: خواجہ اجمیری کا عرس پیر سے شروع، زائرین کو مشروط داخلہ کی اجازت

واضح رہے کہ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 809 ویں سالانہ عرس کا آغاز آج پیر کی شام بعد نماز عصر درگاہ کے بلند دروازے پر عرس کے جھنڈے کو بلند کرنے کے ساتھ ہوگا۔

اس بار خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر درگاہ میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے ایک ویب سائٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر اندراج کے بعد ہی عرس کے دوران درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ کورونا کی نگیٹیو رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔

Dhoom of Urs Gharib Nawaz in Jaipur
جے پور میں عرس غریب نوازؒ کی دھوم

درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا 17 فروری کو اجمیر کے دورے کا پروگرام ہے۔ وہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر چڑھا سکتے ہیں اور درگاہ کمیٹی کے ذریعہ درگاہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.