ETV Bharat / state

Pilgrims Wedding Invitations in Dargah: خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں عقیدت مندوں نے شادی کے دعوت نامے جمع کیے

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 5:04 PM IST

درگاہ میں ہر روز زائرین شادی کا دعوت نامہ لیکر پہنچ رہے ہیں۔ شادی کا کارڈ باقاعدہ حضرت خواجہ صاحب کے نام لکھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ درگاہ کے گدی نشین ڈاکٹر پیر سید نجم الحسن چشتی کے مطابق شادی کے سینکڑوں دعوت نامے دربار میں پہنچے ہیں۔ جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کے شادی کے کارڈز شامل ہیں۔ Pilgrims Wedding Invitations in Dargah

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں عقیدت مندوں نے شادی کے دعوت نامے جمع کیے

ملک بھر سے اجمیر شریف درگاہ پہنچنے والے زائرین کی عقیدت ایسی کہ ہر کوئی چاہتا ہے اس کے خاندان پر صوفی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی خاص نگاہ کرم ہو۔ یہی وجہ ہے کہ شادی تقریب میں سب سے پہلے دعوت نامہ خواجہ صاحب کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ Pilgrims Wedding Invitations in Dargah۔ درگاہ میں ہر روز زائرین شادی کا دعوت نامہ لیکر پہنچ رہے ہیں۔ شادی کا کارڈ باقاعدہ حضرت خواجہ صاحب کے نام لکھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ درگاہ کے گدی نشین ڈاکٹر پیر سید نجم الحسن چشتی کے مطابق سینکڑوں شادی کا دعوت نامے دربار میں پہنچے ہیں۔ جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کے شادی کے کارڈز شامل ہیں۔

ہر کوئی چاہتا ہے کہ خواجہ غریب نواز کا خاص کرم ان کے گھر کی شادی پر ہو اور دولہا دلہن سمیت ان کے پورے خاندان میں ڈھیروں خوشیاں شامل رہے۔ انھوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں لڑکیوں کی شادی میں خرچ زیادہ ہوتا ہے اور مختلف قسم کی دشواریاں بھی پیش آتی ہیں۔ ایسے میں خواجہ صاحب کی خاص نگاہ کرم سے ہر مصیبت دور ہوتی ہے اور نئے دولہا دلہن کی زندگی میں خوشیاں بنی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Urs Shareef Hazrat Baba Sharfuddin: تلنگانہ کے وزیر داخلہ نے بابا شرف الدینؒ کی درگاہ پر حاضری دی

چشتی صاحب کے پاس ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں شادی کارڈ پہنچے ہیں۔ جس میں خواجہ غریب نواز کو شادی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دولہا دلہن اور ان کے خاندان کے لیے خاص دعا بھی کی جاتی ہے۔ درگاہ میں تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کی شادی کارڈ پہنچنے سے گنگا جمنی تہذیب اور انسانی بھائی چارہ کا پیغام ان لوگوں کے لئے ایک بڑا طمانچہ ہے جو مذہب کے نام پر اپنی گندی سیاست چمکانا چاہتے ہیں اور نفرت کا ماحول بناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.