جے پور: ودھان سبھا آرکشن بچاؤ سنگھرش سمیتی کے اراکین نے سرو بہوجن سماج آپ اور ہم کے بینر تلے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا اور اسمبلی انتخابات میں ایس سی/ایس ٹی کی سیٹوں کو بچانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی کے ذریعہ احتجاج بھی کیا گیا اور حکومت کو ہدایت دی گئی کہ ان کے مطالبات پر جلد ہی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تو سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاج کیا جائے گا۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کانگریس کی سینئر لیڈر دروپدی دیوی کوہلی نے کہا کہ کچھ لوگ اجمیر جنوبی اسمبلی سیٹ کو جنرل سیٹ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں ریزرویشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ پہلے اجمیر میں اسمبلی کی 8 سیٹیں تھیں۔ جس میں سے 2 سیٹیں STSC کمیونٹی کے پاس ہوتی تھیں۔ لیکن ان دونوں سیٹو کو بعد میں ملا دیا گیا۔ جس کا سیدھا نقصان ایس ٹی ایس سی طبقہ کو پہنچا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سال 2023 میں ہونے والی انتخابی گنتی میں ذات کی بنیاد پر ریزرویشن کا فائدہ دیا جائے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو بہوجن سماج سڑکوں پر اتر کر شدید احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں: Dharna Against Ashok Gehlot Govt راجستھان حکومت کے خلاف ملازمین کا دھرنا