ETV Bharat / state

بجلی اور پانی کا بل معاف کرنے کا مطالبہ - lockdown in jaipur

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔

مسلم تیلی مہاپنچایت کے ریاستی صدر عبداللطیف آرکو

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 2:19 PM IST

راجستھان میں کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ لوگوں کی مالی حالات خراب ہوتی نظر آرہی ہے۔

ایسے میں ہر ایک کی جانب سے حکومت راجستھان سے کوئی نہ کوئی مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

مسلم تیلی مہاپنچایت کے ریاستی صدر عبداللطیف آرکو

ایسا ہی ایک مطالبہ اب مسلم تیلی مہاپنچایت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مسلم قوم کی تیلی برادری کی جانب سے حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہر انسان کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے حکومت راجستھان بجلی اور پانی کے بل تین ماہ کے لیے معاف کر دے۔

اس سلسلے میں مسلم تیلی مہاپنچایت کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔

مسلم تیلی مہاپنچایت کے ریاستی صدر عبداللطیف آرکو نے بتایا کہ موجودہ وقت میں جس طرح سے لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے اس سے ہر انسان کی مالی حالات خراب ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں راجستھان حکومت سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی اور پانی کے بل معاف کر دیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ حکومت راجستھان ہمارے مطالبات کی جانب توجہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام لوگ حکومت کی جانب سے جو ایڈوائزری کورونا کو لے کر جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.